ریو اولمپکس میں شریک پاکستانی دستہ افتتاحی تقریب میں گراؤنڈ میں داخل ہو رہا ہے — فوٹو اے پی
ریو اولمپکس میں شریک پاکستانی دستہ افتتاحی تقریب میں گراؤنڈ میں داخل ہو رہا ہے — فوٹو اے پی
ریو: برازیل میں جاری ریو اولمپکس کے پہلے روز دو کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن میں نظر آئیں گے۔
خواتین کے دس میٹر رائفل شوٹنگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی شوٹر مناہل سہیل قسمت آزمائیں گی۔
پاکستانی وقت کےمطابق شوٹنگ کے کھیل کا یہ مقابلہ سہ پہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔
آج تیراکی کےمقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی ہوگی اور مردوں کے 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں پاکستان کے حارث بانڈے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کےمطابق رات پونے 10 بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ اولمپک 2016 میں پاکستان کے صرف 7 ایتھلیٹس شریک ہیں جو کہ شوٹنگ اور تیراکی کے علاوہ جوڈو اور ایتھلٹیکس کے مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑی مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے۔

Post a Comment

 
Top